ایپل کی آئی فون 14 سیریز کو ستمبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس سیریز کے فونز میں کمپنی نے سیلولر سگنل یا وائی فائی کے بغیر ٹیکسٹ میسج بھیجنے کے فیچر کو بھی حصہ بنایا تھا۔

سیٹلائیٹ کنکٹویٹی کا یہ فیچر آئی فون 14 سیریز کے فونز میں رواں ماہ کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکا اور کینیڈا میں آئی فون 14 سیریز استعمال کرنے والے نومبر سے سیٹلائیٹ کنکٹویٹی فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کی بدولت صارفین ایمرجنسی حالات میں ایسے علاقوں سے بھی امدادی اداروں کو ٹیکسٹ میسج بھیج سکیں گے جہاں سیلولر یا وائی فائی کوریج موجود نہیں ہوگی۔

اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے ایپل نے 45 کروڑ ڈالرز خرچ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق 2 برس تک یہ سروس صارفین کے لیے مفت ہوگی، البتہ اس کے بعد کیا فیس لی جائے گی یہ ابھی نہیں بتایا گیا۔

امریکا اور کینیڈا سے باہر صارفین کے لیے یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا اس بارے میں بھی کمپنی نے کچھ نہیں بتایا۔

مگر امکان ہے کہ 2023 میں دیگر ممالک کے صارفین کے لیے بھی اس فیچر کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس فیچر کے لیے ایپل نے گلوبل اسٹار نامی کمپنی سے شراکت داری کی ہے جس کے 24 سیٹلائیٹس سے صارفین کو کوریج فراہم کی جائے گی۔

 

 

By Hamid Mahmood

Hamid Mahmood Veteran | Ex Principal | Author | Blog/Content Creator | Former Security Consultant | Trainer Education: • Master in Political Science ,LLB, PGD (HRM) Beliefs: Humanity, Tolerance, Co-Existence (Live and Let Live), Peace, Harmony. Tranquility, Nature (children, poetry, birds, flowers, plants, and greenery) Experience: • Hamid Mahmood is a veteran with a wealth of experience in various fields. • He has served as an ex-principal, showcasing his leadership and educational expertise. • As an author, he has contributed valuable knowledge and insights to the literary world. • Hamid Mahmood is a dedicated blog and content creator, sharing his thoughts and ideas with a wide audience. • With a background as a former security consultant, he possesses a deep understanding of security-related matters. • Additionally, Hamid Mahmood has worked as a trainer, passing on his knowledge and skills to others. Travels: • He has explored various regions of Pakistan, including the Azad Kashmir Mountains, the deserts of Sind and Punjab, the lush green tops of KP, the rugged hilltops of Baluchistan, and the bustling city of Karachi. • His extensive travels have given him a profound appreciation for the beauty of Pakistan, leading him to believe that it is one of the most stunning places on Earth.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *