صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہےکہ انہوں نے کوشش کی کہ مذاکرات ہوں اور انتخابات کا راستہ نکل آئے لیکن مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، انتخابات کا بھی کوئی حل نہیں نکلا، آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ہوجائے تو کوئی مضائقہ بھی نہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدرعارف علوی نےکہا کہ ادارےکمزور نہیں، اداروں میں بہتری کی ضرورت ہے، معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے مؤثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے، اداروں کے درمیان اختلافات دور کرنےکی کوشش کرتا رہتا ہوں۔

صدر مملکت نےکہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، موجودہ صورت حال میں جوبھی ہوگا وہ آئین کےمطابق ہوگا، آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مشاورت کی اجازت نہیں دیتا، آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ہوجائے تو کوئی مضائقہ بھی نہیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کوشش کی کہ مذاکرات ہوں اور انتخابات کا راستہ نکل آئے لیکن مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، انتخابات کا بھی کوئی حل نہیں نکلا، جلد الیکشن ہوجائیں تو  بہتر ہے، جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے بات چیت کرنی چاہیے، فیڈریشن  سے متعلق میری کوشش ہےکہ یکجہتی ہو  اور معاملات خراب نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے مشورہ کرکےکام نہیں کرتا، عمران خان پرانے دوست ہیں، ان کو لیڈر مانتا ہوں، کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں۔

انہوں نےکہا کہ ادارے سیاسی طورپر استعمال ہو رہے ہیں، نیب کے قانون کا سیاسی استعمال غلط تھا، جمہوریت اداروں کی وجہ سے ہی چلتی ہے، خوشی ہےکہ ہمارے ہاں جمہوریت چل رہی ہے۔

صدر مملکت نے مزیدکہا کہ پاکستان کسی ملک، خصوصاً بڑے ملکوں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔

 

By Hamid Mahmood

Hamid Mahmood Veteran | Ex Principal | Author | Blog/Content Creator | Former Security Consultant | Trainer Education: • Master in Political Science ,LLB, PGD (HRM) Beliefs: Humanity, Tolerance, Co-Existence (Live and Let Live), Peace, Harmony. Tranquility, Nature (children, poetry, birds, flowers, plants, and greenery) Experience: • Hamid Mahmood is a veteran with a wealth of experience in various fields. • He has served as an ex-principal, showcasing his leadership and educational expertise. • As an author, he has contributed valuable knowledge and insights to the literary world. • Hamid Mahmood is a dedicated blog and content creator, sharing his thoughts and ideas with a wide audience. • With a background as a former security consultant, he possesses a deep understanding of security-related matters. • Additionally, Hamid Mahmood has worked as a trainer, passing on his knowledge and skills to others. Travels: • He has explored various regions of Pakistan, including the Azad Kashmir Mountains, the deserts of Sind and Punjab, the lush green tops of KP, the rugged hilltops of Baluchistan, and the bustling city of Karachi. • His extensive travels have given him a profound appreciation for the beauty of Pakistan, leading him to believe that it is one of the most stunning places on Earth.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *